Header Ads Widget

نمازی اور شیطان کا واقعہ

 

نمازی اور شیطان کا واقعہ


آج تک تو آپ نے ابلیس کے بارے میں تو سنا ھوگا کہ وہ انسانوں کو عبادت سے گمراہ کرتا ہے لیکن آج کا واقعہ اتنا عجیب ہے جسے سن کر آپ حیرت میں پڑھ جائیں گے۔


 ایک شخص اندھیری رات میں نماز پڑھنے کے لئے نکلا تو اندھیرے کی وجہ سے اسے ٹھوکر لگ گئ اور وہ منہ کے بل گر گیا۔ کیچڑ سے اٹھ کر وہ گھر واپس آیا اور اپنا لباس تبدیل کر کے دوبارہ مسجد کی طرف چل دیا ابھی چند قدم ہی چلا تھا اسے دوبارہ ٹھوکر لگی اور گر گیا۔


 کیچڑ سے اٹھ کر وہ دوبارہ اپنے گھر گیا لباس بدلا اور مسجد جانے کے لئے دوبارہ گھر سے نکلا جیسے ہی وہ اپنے گھر سے باہر نکلا تو اسے اس کے دروازے پر ایک شخص ملا جو اپنے ہاتھ میں ایک روشن چراغ تھامے ہوے تھا۔


 چراغ والا شخص چپ چاپ نمازی کے آگے آگے مسجد کی طرف چل دیا اس مرتبہ چراغ کی روشنی میں نمازی کو مسجد پہنچنے میں کسی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔


 وہ خیریت سے مسجد پہنچ گیا۔ مسجد کے دروازے پر پہنچ کر چراغ والا شخص رک گیا۔ نمازی اسے چھوڑ کر مسجد داخل ہو گیا اور نماز ادا کرنے لگا۔


 نماز سے فارغ ھو کر وہ مسجد کے باہر ایا تو چراغ والا شخص اسکا انتظار کر رہا تھا تا کہ اس نمازی کو چراغ کی روشنی میں گھر چھوڑ آے جب نمازی گھر پہنچ گیا تو نمازی نے اس اجنبی شخص سے پوچھا آپ کون ہیں؟


اجنبی بولا سچ بتاوں تو میں ابلیس ھوں۔  نمازی کی تو حیرت کی انتہا نا رہی نمازی سوچنے لگا کہ ابلیس شیطان کیسے مجھے مسجد تک چھوڑ سکتا ہے اس کا کام تو لوگوں کو بہکانا ہے ۔


تو اس شخص نے بڑی حیرت کے ساتھ ابلیس شیطان سے پوچھا تجھے تو میری نماز رہ جانے پے تو خوش ہو جانا چاہیےتھا تو پھر تم مجھے چراغ کی روشنی میں مسجد تک کیوں لے گئے۔


 ابلیس نے جواب دیا جسے سن کر وہ شخص بھی حیران رہ گیا اور آپ سب بھی حیرت میں پڑھ جائیں گے۔


 ابلیس نے جواب دیا کہ جب تمہیں پہلی ٹھوکر لگی تو اللہ تعالٰی نے تیرے سب گناہ معاف فرما دئیے اور جب تجھے دوسری ٹھوکر لگی تو اللہ تعالٰی نے تیرے پورے خاندان کو بخش دیا۔


 مجھے فکر ہوئی کہ اب اگر تو ٹھوکر کھا کر گر گیا تو اللہ تعالٰی تیرے سارے گاؤں کی مغفرت نا فرما دے اس لئے چراغ لے کر آیا ہوں تاکہ تم بغیر گرے مسجد تک پہنچ جاؤ۔


 اس شخص نے جیسے ہی یہ بات سنی تو اس شخص نے اللہ تعالٰی کی بارگاہ میں اپنا سر جھکا کر اللہ تعالٰی کا شکر ادا کیا۔


یہ اللہ تعالٰی کی شان ہے کے جو شخص اللہ تعالٰی کی طرف ایک قدم بڑھاتاہے اللہ اس کی طرف ستر قدم بڑھاتا ہے۔  




Post a Comment

0 Comments